Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
یورپ میں عائدپی آئی اے پر پابندی ختم ہونے والی ہے ! | زرائع نیوز

یورپ میں عائدپی آئی اے پر پابندی ختم ہونے والی ہے !

کراچی:پی آئی اے پر یورپ میں عائد پابندی ختم ہونے کا امکانات روشن ہو گئے۔ذرائع کے مطابق یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پی آئی اے کے آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یورپی یونین سیفٹی ایجنسی7 مارچ سے قومی ایئرلائن کا آن لائن ریموٹ آڈٹ کرے گی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے نے ایاسا کے آن لائن آڈٹ سے متعلق اپنی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ قوی امید ہے کہ کامیاب آڈٹ کے بعد یورپ آپریشن کی راہیں ہموار ہوجائیں گی۔