Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
جماعت الدعوۃ کی سیاسی جماعت، پہلا صدر کون؟ | زرائع نیوز

جماعت الدعوۃ کی سیاسی جماعت، پہلا صدر کون؟

اسلام آباد: فلاح انسانیت فاؤیشن کے نام سے فلاحی کام اور کشمیر آزادی کے لیے متحرک جماعت الدعوۃ نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا۔

نیشنل پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سیف اللہ خالد نے بتایا کہ جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن اب ملی مسلم لیگ کے نام سے سیاست میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی۔

اس موقع پر ملی مسلم لیگ کے ذمہ داران کے ناموں کا بھی اعلان کیا گیا جس کے مطابق پہلے صدر کا قرعہ سیف اللہ خالد کے نام پر نکلا۔

سیف اللہ خالد نے میڈیا کو پارٹی کے نظریے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک حقیقی اسلامی اور فلاحی ریاست بنانے کے لیے کام کریں گے اور آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے ہم خیال لوگوں سے بھرپور رابطے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں متوسط طبقے کے لیے کوئی آواز نہیں اٹھا رہا تاہم ہماری جماعت محروم طبقے کے لیے امید کی کرن بن کر ثابت ہوگی اور ہم اسلامی نظام کی بحالی کے لیے بھی جدوجہد کریں گے۔

واضح رہے سیف اللہ خالد لشکر طبیہ کے مرکزی رہنماء اور جماعت الدعوۃ سندھ کے مسئول بھی رہ چکے ہیں، وہ عرصہ دراز سے کشمیر کاز کی جدوجہد کا حصہ بھی ہیں۔