Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ایم کیو ایم کے کارکنان بے گناہ نکلے، سزائے موت ختم، باعزت بری | زرائع نیوز

ایم کیو ایم کے کارکنان بے گناہ نکلے، سزائے موت ختم، باعزت بری

ایم کیو ایم کے کارکنان بے گناہ نکلے، سزائے موت ختم، باعزت بری

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے سزائے موت پانے والے ایم کیو ایم کے دو کارکنان کو باعزت بری کردیا۔

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن زاہد منصوری کے مطابق شاہ فیصل سے تعلق رکھنے والے محمد مشہور اور محمد عامر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گزشتہ برس سزائے موت سنائی تھی جس کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے لیگل ڈیپارٹمنٹ نے اہل خانہ کو راضی کر کے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کروائی۔

سندھ ہائی کورٹ کے وکیل نے گزشتہ روز ایم کیو ایم شاہ فیصل سے تعلق رکھنے والے دونوں کارکنان کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے بری کر دیا، کیس کی پیروسی ایم کیو ایم پاکستان کے وکیل محمد جیوانی اور حبیب احمد نے کی۔

قتل، اغوا، بھتہ خوری کا الزام، ایم کیو ایم لندن کے 9 کارکنان بے گناہ قرار، بری کرنے کا حکم

رابطہ کمیٹی رکن کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کے اسیر اور لاپتہ ساتھی سب بے گناہ ہیں۔جلد انشااللہ اپنے گھروں کو آجائنگے۔

یاد رہے کہ محمد عامر کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نائن زیرو پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا تھا جبکہ محمد مشہود کو شاہ فیصل سے حراست میں لیا گیا تھا، دونوں ملزمان پر بھتہ خوری، قتل، جلاؤ گھیراؤ سمیت سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔

قتل کا الزام، ایم کیو ایم کارکنان 13 سال بعد بے گناہ قرار