کراچی : معروف ٹی وی اداکارہ ماہ نور بلوچ نے اپنے شوہر اور دوستوں کے ساتھ سالگرہ منائی، ان کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی، 48 سالہ فنکارہ نے 23 برس کی عمر میں اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
پاکستان ٹی کی خوبصورت اور ہردلعزیز اداکارہ ماہ نور بلوچ 48 برس کی ہوگئیں، انہوں نے چھوٹی مگر پروقار تقریب میں شوہر حامد صدیقی اور دیگر دوستوں کے ہمراہ کیک بھی کاٹا۔
سوشل میڈیا کی زینت بننے والی تصاویر میں ماہ نور بلوچ، شوہر اور دوستوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آرہی ہیں۔
واضح رہے کہ ماہ نور بلوچ 16 جبکہ حامد صدیقی 17 برس کی عمر میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے، دونوں اپنی ازدواجی زندگی خوشگوار انداز میں گزار رہے ہیں۔ سماء




