Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
شہروز سبزواری نے والدہ کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام شیئر کردیا |

شہروز سبزواری نے والدہ کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام شیئر کردیا

کراچی : معروف اداکار شہروز سبزواری نے والدہ کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام شیئر کردیا۔

انسٹاگرام پر اداکار شہروز سبزواری نے والدین کی پرانی تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسندکیا جارہا ہے۔

شہروز سبزواری نے والدین کی رخصتی اور سالگرہ منانے کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

انہوں نے والدہ کی سالگرہ کے موقع پر یہ تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی والدہ کے لیے پیغام بھی شیئر کیا۔

شہروز سبزواری نے لکھا کہ “میری زندگی کی پہلی محبت کو سالگرہ مبارک ہو، میری سب سے پیاری ماں، آپ کا خوبصورت دل آپ کے چہرے پر چمکتا ہے۔”انہوں نے لکھا کہ “میں آپ سے پیار کرتا ہوں، اللہ پاک اس خوبصورت چہرے کو ہمیشہ ہنستا مسکراتا رکھے”۔