پاکستان کے معروف مبلغ مولانا طارق جمیل کا اندازِ بیان کی وجہ سے وہ ایشیا کی نامور شخصیت ہیں۔
مولانا صاحب کے مداحوں کو جب اُن کی آمد کی اطلاع ملتی ہے تو ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ درس کی تقریب میں شرکت کرے اور فیضیاب ہوسکے۔
طارق جمیل نے پاکستان اور دنیا بھر میں درس دے کر شرعی تعلیمات بیان کیں، اُن کا شمار پاکستان کے اُن مفکرین اور مبلغین میں ہوتا ہے جو غیر متنازع اور انسانیت دوست پیغام دینے والے ہیں۔
مولانا طارق جمیل نے اپنے فیز کی خواہش پر فیس بک ، ٹویٹر اور یوٹیوب پر آئی ڈیز بنائیں جہاں وہ اپنے تازہ بیانات اور خطابات شیئر کرتے ہیں۔
ویڈیو شیئرنگ کی معروف ویب سائٹ یوٹیوب نے مولانا طارق جمیل کی ویڈیوز سب سے زیادہ دیکھے جانے پر انہیں سونے کا بٹن بھیجا۔ مولانا طارق جمیل نے اس بٹن کے ہمراہ تصویر بنوا کر اپنے سامعین کا شکریہ ادا کیا اور دعاؤں کی درخواست بھی کی۔
