Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی: رشوت نہ دینے پر پولیس نے بے گناہ شہری کو تشدد کا نشانہ بنادیا | زرائع نیوز

کراچی: رشوت نہ دینے پر پولیس نے بے گناہ شہری کو تشدد کا نشانہ بنادیا

کراچی: سندھ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں نے ایک اور بے گناہ شہری پر تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق سائٹ کے علاقے شیرشاہ میں موٹرسائیکل پر کھڑے پولیس اہلکاروں نے رکشہ روک کر مسافروں کی تلاشی لی اور ان سے رشوت طلب کرنے کے لیے ڈرانے دھمکانے لگے۔

شہریوں نے جب رشوت (بھتہ) دینے سے انکار کیا تو انہوں نے شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اسی دوران جائے وقوعہ پر کھڑے شہری نے ویڈیو بنائی جس پر پولیس اہلکار نے اُس پر سرکاری گن تان دی۔

پولیس کی جانب سے شہریوں کو بےجا تنگ کرنا اور اُن سے رشوت طلب کرنا معمول کی بات ہے تاہم اعلیٰ افسران اس بات کا نوٹس لے کر ایسے اہلکاروں کے خلاف کارروائی دیکھنے میں آتی ہے اور انہیں پولیس قانون کے مطابق معطل کیا جاتا ہے۔