Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مصطفیٰ کمال کی سمیت اہم شخصیات کی گرفتاری، تیاریاں مکمل | زرائع نیوز

مصطفیٰ کمال کی سمیت اہم شخصیات کی گرفتاری، تیاریاں مکمل

کراچی: قومی احتساب بیورو نیب نے مصطفیٰ کمال سمیت 11 افراد کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی افتخار قائمخانی، ممتاز حیدر، نذیر زرداری اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران نیب نے عدالت کو ریفرنس دائر کرنے کے فیصلے سے متعلق  آگاہ کیا۔

نیب وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ’ملزمان کے خلاف ابتدائی تحقیقات مکمل کرلی گئیں، جس کی رپورٹ ریفرنس دائر کرنے کے لیے نیب ہیڈ کوارٹر بھیج دی گئی، جیسے ہی چیئرمین نے اجازت دی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

نیب وکیل کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال اور دیگر 11 افراد نے ساحل سمندر کی ساڑھے پانچ ہزار مربع گز زمین غیرقانونی طریقے سے تعلقات پر کسی کو الاٹ کی، جس کی وجہ سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔

عدالت نے نیب سے 2 مئی کو ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔