Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پاک بھارت مذاکرات کا پہلا دور ختم، پاکستانی وفد کی واہگہ واپسی | زرائع نیوز

پاک بھارت مذاکرات کا پہلا دور ختم، پاکستانی وفد کی واہگہ واپسی

اٹاری: کرتار پور راہداری کھولنے کے معاملے پر پاک بھارت وفود کے مذاکرات ختم ہوگئے جس کے بعد پاکستانی وفد مختصر دورہ کرکے وطن واپس پہنچ گیا۔

دونوں ممالک کے وفود کی سطح پر مذاکرات بھارت کے جنوبی علاقے اٹاری کے مقام پر ہوئے جبکہ اس سے قبل نئی دہلی کا انتخابات کیا گیا تھا، بعد ازاں بھارت نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر مقام تبدیل کردیا تھا۔

واہگہ بارڈ ر واپسی پر پاکستانی و غیر ملکی میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفد کے سربراہ اور دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں میں تعمیری اور مثبت مذاکرات ہوئے تاہم بعض معاملات پر اختلافات باقی ہے جس کی تفصیلات ابھی بیان نہیں کی جاسکتیں۔

مذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیے کا جاری ہوا جسے دفتر خارجہ کے ترجمان نے اہم کامیابی اور سنگ میل قرار دیا۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے وفد کی قیادت مسٹر ایس ایل داس نے جبکہ دونوں طرف کے وفود میں ماہرین بھی شامل تھے جن کی اچھے ماحول میں گفتگو ہوئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ تکنیکی ماہرین کی ملاقات 19 مارچ کو کرتارپور پر ہو گی، بات چیت کا دوسرا دور 2 اپریل واہگہ بارڈر لاہور میں ہوگا، بھارتی وفد پاکستان آئے گا۔