اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وفاقی وزرا کی تنخواہوں اور مراعات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
نئے پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کی تنخواہ کم۔ اوروزرا کی زیادہ ہے۔ وزیراعظم کی سیلریسلپ سامنے آگئی۔ ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مجموعی تنخواہ ایک لاکھ چھیانوے ہزار اور وزرا کی ڈھائی روپے تک ہے جبکہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ماہانہ 7 لاکھ روپے تنخواہ اٹھا رہے ہیں۔
سیلرسلپ میں بتایا گیا کہ عمران خان کی ماہانہ بنیادی تنخواہ ایک لاکھ ساتھ ہزار دو سو 80 روپے ہے جبکہ انہیوں مختلف الاؤنسنس ملا کر دو لاکھ سے رائد رقم ہر ماہ ادا کیے جاتے ہیں، کل رقم میں سے چار ہزار پانچ سو پچانوے روپے ٹیکس کاٹا جاتا ہے۔
اسی طرح وفاقی وزرات کی تنخواہ ڈھائی لاکھ اور صدر مملکت کو صرف تنخواہ کی مد میں سات لاکھ روپے ماہانہ ادا کیے جارہے ہیں، چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ ایک لاکھ سولہ ہزار اور ڈپیٹی چیئرمین کی ایک لاکھ چھ ہزار روپے ہے۔
ایک سینیٹر مجموعی تنخواہ کی مد میں چھہتر ہزار روپے لے رہاہے۔ تںخواہوں کی بات کی جائے تو وزیر اعلیٰ پنجاب بھی ماہانہ تین لاکھ سے زائد تنخواہ اٹھا رہے ہیں۔
صوبائی وزرا اور اسپیکر کی تنخواہ بڑھا کر ایک لاکھ پچاسی ہزار اور ایک لاکھ پچھتر ہزار روپے کردی گئی اسی طرح ڈپٹیاسپیکر ایک لاکھ پیسنٹھ ہزار روپے تنخواہ لے رہے ہیں۔
گزشتہ روز ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل چند گھنٹوں میں ہی متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا تھا۔ جس کے مطابق سابق اراکین کو تاحیات الاؤئنسس دیے جائیں گے جبکہ وزیراعلیٰ کو لاہور میں گھر بھی دیا جائے گا۔
