Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کوئٹہ میں افسوسناک واقعہ : گیس لیکیج دھماکے سے والد اور 5 بچے جاں بحق | زرائع نیوز

کوئٹہ میں افسوسناک واقعہ : گیس لیکیج دھماکے سے والد اور 5 بچے جاں بحق

کوئٹہ: کوئٹہ میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے میں باپ اور5بچےجاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ سیٹیلائٹ ٹاؤن میں پیش آیا، مسلم اتحادکالونی کے ایک گھر میں موجود 40سالہ شراف الدین اور5بچے سورہے تھے کہ گیس لیکیج سے دھماکہ ہوگیا اور تمام 6 افراد دم توڑگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں40سالہ شراف الدین اور اس کے 5 بچے جھلس کر شدید زخمی ہوگئے ،جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال ٹراما سینٹر منتقل کیا جا رہا تھا مگر راستے میں دم توڑ گئے۔ بچوں میں 12 سالہ بیٹی عافیہ ، 6 سالہ عائشہ ، 14 سالہ عاحبہ، 4 سالہ زیت اللہ اور 7 سالہ ہیبت اللہ شامل ہیں ۔