Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کیماڑی میں اموات کا معمہ تا حال حل نہ ہو سکا | زرائع نیوز

کیماڑی میں اموات کا معمہ تا حال حل نہ ہو سکا

کراچی: ضلع کیماڑی کے علی محمد گوٹھ میں پراسرار اموات کی وجہ تاحال معلوم نہ کی جا سکی، محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق 9 جنوری سے 24 جنوری کے درمیان 15 اموات ہوئی، 26 سے 28 جنوری کے درمیان کی گئی۔

تحقیقات کے دوران طبی معائنے میں بیماریوں کی تشخیص کے لیے کورونا کے 48 ٹیسٹ کیے گئے،32 مریضوں کے سینے کے ایکسرے کیے گئے، 13 مریضوں کے خون کے نمونے قومی ادارہ صحت بھیجے گئے ، قومی ادارہ صحت نے 6 مریضوں کی رپورٹ جاری کر دی۔

قومی ادارہ صحت کی رپورٹ میں 4بچوں میں خسرہ اور سالہ 20 لڑکی میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی،دو روز قبل طویل علالت کے بعد انتقال کر جانے والے 3 سالہ عبد الحلیم میں نہ خسرہ اور نہ ڈینگی کی تشخیص ہوئی، 3 سالہ عبدالحلیم ولد عبد الوہاب کی وجہ موت جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم کے لیے میت سول اسپتال منتقل تو کی گئی پر تاحال پوسٹ مارٹم کی رپورٹ منظرعام پر نہ آ سکی،۔