کراچی; شیریں جناح کالونی میں فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں باپ اور بیٹی زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق شیریں جناح کالونی میں گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ گھر میں پستول صاف کرنے کے دوران گولی چلی ہے جس سے یہ باپ بیٹی زخمی ہوئے ہیں۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔
