Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی کے صنعتکار گورنر اسٹیٹ بینک کے سامنے پھٹ پڑے,شکایتوں کے انبار | زرائع نیوز

کراچی کے صنعتکار گورنر اسٹیٹ بینک کے سامنے پھٹ پڑے,شکایتوں کے انبار

کراچی : گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد صنعتکاروں کو ان کے مسائل سے متعلق اپنی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

وہ کراچی میں ایف پی سی سی آئی پہنچے تو ایک صنعت کار ان سے گفتگو کے دوران رو پڑے۔اس موقع پر صنعت کاروں نے اپنے دکھڑے گورنر اسٹیٹ بینک کے سامنے رکھ دیے اور مطالبہ کیا کہ بند ہونے والی صنعت کا سود اسٹیٹ بینک اپنے ذمے لے۔

سینئر صنعت کار سلیم بکیا گورنر اسٹیٹ بینک سے ملازمین کو نکالنے کا ذکر کرتے ہوئے رو دیے اور کہا کہ 950 ملازمین میں سے صرف 350 رہ گئے، کل میرا بیٹا آیا کہ مزید 100 ملازمین فارغ کرنا ہوں گے۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر عرفان شیخ نے کہا کہ ایکسپورٹرز اور امپورٹرز اسٹیٹ بینک کی طرف دیکھ رہے ہیں۔