پہلے اکثریتی مینڈیٹ تسلیم کریں پھربات ہوگی, حافظ نعیم کا مراد شاہ کو جواب

کراچی : حافظ نعیم نے وزیر اعلی سندھ کے رابطے پر واضح موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک واضح مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیا جاتا کوئی بات نہیں ہو سکتی۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے حافظ نعیم کوجائز خدشات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جماعت اسلامی الیکشن سے متعلق مسائل پر الیکشن کمیشن سےرابطہ کرے, جماعت اسلامی کے سندھ حکومت سے متعلق مسائل کےحل میں غیر جانبدار کردار ادا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: