وزارت قانون نے سائبر کرائم قانون میں ترامیم کاڈرافٹ تیارکرنے کی تصدیق کردی، بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ کچھ دن قبل سائبرکرائم کےحوالےسےنئےرولزبنائےہیں، وزیر اعظم کی طرف سےبھی کام کرنےکی ہدایت کی گئی۔
اُن کا کہنا تھا کہ رولزکوحتمی شکل دیتےہی کابینہ میں پیش کردیاجائےگا، نئےرولزسےبہت سی خامیاں دوراورچیزیں بہترہوجائیں گی، سائبرکرائم قانون کوبیلنس کرنےکی ضرورت ہے،اظہاررائے کی آزادی کے ساتھ بنیادی وانسانی حقوق کوبھی دیکھناہے۔
فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے پر قدغن نہیں ہونی چاہیے البتہ ریاست مخالف اورغلط خبروں کی حوصلہ شکنی بھی ضروری ہے، 70سالہ تاریخ ہےقوانین ارتقائی عمل سےگزرتےرہتےہیں،قوانین میں موجودسقم کودورکیاجاتاہے، نئےرولزپرکھل کربات نہیں کرسکتاجب تک منظوری نہ ہوجائے۔
