پیپلزپارٹی کی سابق رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی وسیم بادامی کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش کی مہمان بنیں جس میں میزبان نے اُن سے معصومانہ سوالات کیے۔
وسیم بادامی نے اپنے مخصوص انداز میں آخری سوال پوچھا کہ کیا شرجیل میمن کے کمرے سے برآمد ہونے والی باتلوں میں واقعی شہد تھا، اس پر شرمیلا فارقی نے نہیں کا جواب دیا۔
شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ میں عزیر بلوچ کو دہشت گرد نہیں کہہ سکتی البتہ وہ میری نظر میں برا انسان ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جس شخص یا جماعت کو عدالت ملزم یا مجرم قرار دے گی اُسے ہی وہ کچھ کہہ سکتی ہیں اپنی طرف سے کسی کے بارے میں کوئی رائے نہیں دیں گی۔
ایک اور سوال کے جواب میں جب شرمیلا فاروقی نے ایم کیو ایم کو فاشسٹ کہنے سے انکار کیا اور ٹارگٹ کلرز سے تعلق جوڑا تو وسیم بادامی نے ان سے پھر پوچھا کہ کون سی عدالت نے یہ ثابت کیا ہے؟۔
