کراچی :احتساب عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
کراچی کی احتساب عدالت میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کےریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے آغا سراج کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کردیا۔
ضمانت مسترد کئے جانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں آغا سراج درانی نے کہا کہ تفصیلی فیصلہ دیکھنے کے بعد ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔
