کراچی : عید کے چوتھے روز بھی کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
کراچی میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 25.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق شمال مغرب کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 7 سے 9 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے ۔
