نادیہ کہف پہلی امریکی باحجاب مسلمان خاتون جج مقرر

نیویارک: نیوجرسی کی سپریم کورٹ میں تعینات اٹارنی نادیہ کہف امریکہ کی پہلی باحجاب مسلمان خاتون جج بن گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق قرآن پر ہاتھ رکھ کر نادیہ کہف نے اپنےعہدے کا حلف لیا۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نادیہ کہف نے کہا کہ مجھے مسلمان اور عرب کمیونٹیز کی نمائندگی پر فخر ہے۔ چاہتی ہوں کہ لوگ بغیر کسی خوف کے اپنے مذہب پر عمل کرسکیں۔

رپورٹس کے مطابق نادیہ کہف اساک کاؤنٹی میں خدمات انجام دیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: