Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
رمضان کا پہلا جمعہ ! مساجد فرزندان اسلام سے بھر گئیں،سخت سیکیورٹی | زرائع نیوز

رمضان کا پہلا جمعہ ! مساجد فرزندان اسلام سے بھر گئیں،سخت سیکیورٹی

کراچی: رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کو کراچی سمیت سندھ بھرمیں نماز جمعہ کے بڑے اجتماعات ہوئے اور مساجد فرزندان اسلام سے بھر گئیں ۔

دوسرے روزے پر کراچی میں روایتی گہماگہمی نظر آگئی جبکہ شہر بھرمیں سخت سیکیورٹی بھی دکھائی دی ۔

بعض مساجد میں نمازیوں کے رش کی وجہ سے تل دھرنے کو جگہ نہ تھی،مہنگائی اورپریشان کن حالات سے دوچارنمازیوں نے مہنگائی کے خاتمہ ،معاشی آسودگی،اورمعاشی خوشحالی کے لیے دعائیں مانگیں۔

علمائے کرام آئمہ مساجد نے اپنے خطبات میں کہا کہ ہمیں احترام رمضان کے تقا ضوں کو ہر صورت پورا کرنا ہو گا،روزہ جہاں ہمارے لئے گنا ہوں سے بچنے کا ذریعہ ہے وہاں صبر و استقا مت اور تقویٰ کا درس بھی دیتا ہے، ہمیں سحری اور افطاری کا خصو صی اہتمام کرنا چاہئے تاکہ غریب اور نادار لوگ بھی رمضان المبارک کی رحمتوں اور بر کتوں سے بھرپور استفادہ کرسکیں۔

انہوں نے موجودہ مشکل حالات سے مقابلہ کے لیے اجتماعی توبہ پرزوردیا اورکہاکہ زیادہ سے زیادہ استغفارکیا جائے، رمضان المبارک میں اللّٰہ کا قرب حاصل کرنے کیلئے مسلمان زیادہ سے زیادہ عبادات کریں اور حقوق العباد کا خاص خیال رکھیں۔

جمعہ کے اجتماعات میں ملک و قوم کی سلامتی کے ساتھ معاشی بحران،موسمیاتی تبدیلی کے اثرات،مہنگائی اورمعاشی بدحالی کے خاتمہ کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

نمازجمعہ کے موقع پرسیکورٹی اداروں کی جانب سے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔