کراچی :کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی کے لیے بجلی 10 روپے 26 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔
یہ درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرائی گئی ہے۔نیپرا سے کے الیکٹرک نے یہ کمی دسمبر 2022ء کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگی ہے۔
نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت 30 جنوری کو ہو گی۔مکمل منظوری کی صورت میں کے الیکٹرک کے صارفین کو 12 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔
