Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سی پیک : 2030 ءتک توانائی منصوبوں پر 62 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کا امکان | زرائع نیوز

سی پیک : 2030 ءتک توانائی منصوبوں پر 62 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کا امکان

کراچی : چین، پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے تحت 2015 سے 2030 تک توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری 62 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ قابل تجدید توانائی پر ایس ڈی پی آئی کی جانب سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ کے مطابق سی پیک کے تحت مالی سال 2015 اور مالی سال 2030 کے درمیان کل سرمایہ کاری 62 ارب ڈالر ہے جس میں سے 27.4 ارب ڈالر کے حامل منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔

توانائی کے شعبے میں بجلی کی پیداوار، کوئلے کی مائننگ اور ٹرانسمیشن لائنزشامل ہیں اور یہ 76فیصد کی نمائندگی کرتی ہیں جبکہ اس میں تقریبا ً11 گیگا واٹ کے پاور جنریشن پروجیکٹس (جیواشم ایندھن اور قابل تجدید ذرائع دونوں) شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اب تک تقریبا 5,520 میگاواٹ کے توانائی کے منصوبے مکمل ہو چکے ہیں، ان میں سے نصف سے زیادہ کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس ہیں۔