Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
آثارقدیمہ عمارات کی حفاظت کیلئے ایک ارب کا فنڈ مختص | زرائع نیوز

آثارقدیمہ عمارات کی حفاظت کیلئے ایک ارب کا فنڈ مختص

کراچی:سندھ حکومت نے آثار قدیمہ اور ورثہ قرار دی گئی عمارتوں کی حفاظت لیےایک ارب روپے کا فنڈ قائم کردیا ہے۔اس کا فیصلہ وزیر تعلیم، ثقافت و نوادرات سندھ سید سردار شاہ کی زیر صدارت اینڈومینٹ فنڈ فار آرکیالاجیکل سائٹس اینڈ ہیریٹیج بلڈنگس کے لیے قائم بورڈ کے پہلے اجلاس میں کیا گیا۔

اس موقع پر سیکریٹری ثقافت نسیم الغنی سہتو، ڈائریکٹر جنرل اینٹیکوٹیز اینڈ آکیالاجی منظور احمد قناصرو، الطاف اسیم، مدد علی سندھی، ڈاکٹر کلیم لاشاری اور دیگر نے بطور ممبران شرکت کی۔ سندھ حکومت کی طرف سے آثار قدیمہ کے مقامات اور ورثہ قرار دی گئی عمارتوں کی حفاظت کے لئے قائم اینڈومینٹ فنڈ کے بورڈ کا باقائدہ نوٹیفکیشن 8 نومبر 2022 کو جاری ہوا تھا۔

سید سردار شاہ نے کہا کہ اینڈومینٹ فنڈ کی مدد سے آثار قدیمہ کے مقامات اور ورثہ قرار دی گئی عمارتوں کے تحفظ، مرمت، بحالی اور دیکھ بھال کو یقینی بنانے میں مدد مل سکے گی انہوں نے کہا کہ اینڈومینٹ فنڈ میں پرائیویٹ سیکٹر کی شراکت کو بھی خوش آمدید کہا جائے گا صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی کے تحت مختلف اداروں اور کمپنیز کو اس فنڈ میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے پالیسی بنائی جاۓ۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں کو بھی دعوت دیں گے کہ وہ ہمارے ہریٹیج کی حفاظت کے لیے قائم اس فنڈ میں حصہ ڈالیں