Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
حافظ نعیم نے جماعت اسلامی کی اکثریت کو کم کرنے کی سازش کا الزام دھر دیا | زرائع نیوز

حافظ نعیم نے جماعت اسلامی کی اکثریت کو کم کرنے کی سازش کا الزام دھر دیا

کراچی : امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے الزام عائد کیا ہے کہ اکثریت کو کم کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ 30 ووٹر لسٹوں میں گڑ بڑ موجود ہے، پھر بھی ایک معقول تعداد میں لوگوں نے ووٹ ڈالا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی پی کے بھی بہت سارے لوگوں نے جماعتِ اسلامی کو ووٹ دیا ہے، جماعتِ اسلامی تقریباً 100 نشستوں پر کامیاب ہو گئی ہے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ باقی سیٹوں پر ابہام اور تنازع ہے، فارم 11 ہم نے بہت مشکل سے حاصل کیے ہیں، رات دیر سے فارم 11، 12 ملنے کا سلسلہ شروع ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ آر اوز سے ہمیں رزلٹ نہیں مل رہے، پولنگ کو ختم ہوئے 18 گھنٹے گزرنے کے باوجود آراوز سے اب تک رزلٹ موصول نہیں ہوئے ہیں، میں اس کی شدید مذمت کرتا ہوں۔