Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
مؤثردفاعی حکمت عملی ملک و قوم کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ،گورنرسندھ | زرائع نیوز

مؤثردفاعی حکمت عملی ملک و قوم کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ،گورنرسندھ

کراچی: گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے کمانڈرکوسٹ رئیرایڈمرل راجا رب نواز نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی،ملاقات میں اسمگلنگ کی روک تھام،سمندری سرحدوں کی نگہبانی سمیت دیگرامورپربات چیت ہوئی۔

گورنرسندھ نے کہا کہ پاک بحریہ پروفیشنل استعداد کے لحاظ سے کسی ملک کی بحریہ سے کم نہیں،پاک بحریہ قوم کا فخرہے،اسمگلنگ کی روک تھام میں پاک بحریہ اہم خدمات انجام دے رہی ہے،سمندری حدود کی حفاظت میں بھی بحریہ کا کردارقابل تحسین ہے،انہوں نے کہا کہ مؤثردفاعی حکمت عملی ملک و قوم کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

علاوہ ازیں گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے فلورملزایسوسی ایشن کے وفد نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی،وفد میں چیئرمین چوہدری عامر،ملک اقبال،عامرتارا،فرخ میاں اور حنیف تارا شامل تھے،ملاقات میں صوبہ میں آٹے کی دستیابی کی صورتحال،فلورملزکودرپیش مسائل ،گندم کی فراہمی اوردیگر متعلقہ امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنرسندھ نے کہا کہ عوام کو آٹا کی دستیابی یقینی بنائی جائے،فلورملزاس ضمن میں ہرممکن اقدامات یقینی بنائیں،فلورملزکے جائزمسائل حل کئے جائیں گے۔

علاوہ ازیں رمضان المبارک کی 27 ویں شب گورنر کامران ٹیسوری نے شہر قائد میں منعقد ہونے والی مختلف محافل میں شرکت کی اور دعا میں شامل ہوئے۔