Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
پاک فوج کا دفاعی بجٹ میں‌مزید اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ | زرائع نیوز

پاک فوج کا دفاعی بجٹ میں‌مزید اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی: ملکی معیشت کی بہتری کےلئےپاک فوج نے بڑافیصلہ کرتے ہوئے دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ کیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج نے قوم کو عید کا تحفہ دیتے ہوئے رضاکارانہ دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینےکافیصلہ کیا، اس بات کی تصدیق وزیراعظم خان نے کی۔

عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خوش خبری سناتے ہوئے کہا کہ فیصلہ حقیقی قومی ادارےکی حب الوطنی کاعکاس،احسن اقدام ہے، فوج کاراشن، سفری الاؤنس اورانتظامی اخراجات میں کمی کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال میں دفاعی ترقیاتی اخراجات موخرکرنےکافیصلہ کیا، بچت کی رقم قبائلی علاقوں اوربلوچستان میں ترقیاتی کاموں پر خرچ کی جائے گی۔

یاد رہے کہ جولائی میں بجٹ پیش کیا جائے گا، اس ضمن میں قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ پاک فوج نے دفاعی بجٹ کو مزید بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا، سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے بھی اس متعلق سوال پوچھا گیا تو تو انہوں نے خاموش رہنے کو ترجیح دی تھی۔