کراچی:پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز نے 31 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں ٹکٹوں کیلئے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔
سینیٹر فرحت اللہ بابرکا کہنا ہے کہ ٹکٹ کے خواہش مند امیدوار 12 فروری تک درخواستیں ارسال کریں۔
درخواست صدر پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام ہو گی۔درخواست کے ساتھ 40 ہزار روپے کا بینک ڈرافٹ ارسال کیا جائے۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے امیدوار زرداری ہاؤس اسلام آباد کے پتہ پر اورسندھ اور بلوچستان کے امیدوار بلاول ہاؤس کراچی کے پتہ پر درخواستیں ارسال کریں۔
