Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی کے شہری ڈاکوؤں کے رحم و کرم پرہیں،حلیم عادل | زرائع نیوز

کراچی کے شہری ڈاکوؤں کے رحم و کرم پرہیں،حلیم عادل

کراچی : قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ حکومت،پولیس الیکشن جتوانے اورہروانے میں لگی رہی،تحریک انصاف کے عہدیداروں اورکارکنان پرمقدمے بنانے اورگرفتاریاں کرنے میں لگی رہی،دوسری جانب کراچی میں بوری بند لاشیں ملنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے،شہرمیں کرمنلزآزاد گھوم پھر رہے ہیں۔

انہوں ںے کہاکہ پولیس تحریک انصاف کے کارکنوں کو پکڑنے اورمقدمے بنانے میں مصروف ہے،پولیس کے اعلیٰ افسران کو شرم آنی چاہیے کیا آپکا یہ رول تھا،ساری توانائی سیاسی آقاؤں کی غلامی میں لگائی ہوئی ہے،کراچی کے لوگ ڈاکوؤں کے رحم و کرم پرہیں۔

ان کا کہناتھاکہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم بڑھ چکا ہے،پولیس اپنا قبلہ درست کرکے عوام کے جان و مال کا تحفظ کریں۔