Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں مزید اضافہ | زرائع نیوز

پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں مزید اضافہ

کراچی: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حکومتی اعلان کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔

اس ضمن میں پبلک ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ کراچی سے لاہور اورپشاور کے کرائے میں 600 روپےاضافہ کیا گیا ہے جبکہ کراچی سے صادق آباد بہاولپورکے کرائے میں 200 روپے کا اضافہ ہو گا۔

کراچی سے نوابشاہ،لاڑکانہ، اور سکھرکے کرایوں میں 100 روپے کا اضافہ کیا ہے اورکراچی سے حیدرآباد کا کرایہ 50 روپے بڑھایا گیا ہے۔

پبلک ٹرانسپورٹرز کے مطابق نئے کرایہ ناموں کا اطلاق اے سی اور نان اے دونوں اقسام کی بسوں پر ہو گا اور ساتھ ہی خبردار کیا ہے کہ اگر کسی بھی قسم کی انتقامی کارروائی کی گئی تو گاڑیاں کھڑی کردیں گے۔

دوسری جانب گڈزٹرانسپورٹرزکا کہنا ہے کہ کرائے میں اضافے کا فیصلہ 31 جنوری کوتمام گڈزٹرانسپورٹرز کے اجلاس میں کیا جائے گا۔