Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی : 2کروڑ روپے مالیت کی شراب پکڑی گئی | زرائع نیوز

کراچی : 2کروڑ روپے مالیت کی شراب پکڑی گئی

کراچی : کسٹمز انفورسمنٹ کے عملے نے کراچی میں سپر ہائی وے پر ایک کار اور گلشنِ معمار میں ایک بنگلے میں چھاپے مار کر پونے 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی شراب برآمد کر لی۔ترجمان کے مطابق کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کی ٹیم نے سپر ہائی وے پر ایک مشکوک کار کی تلاشی لی، جس کے دوران کار سے غیر ملکی شراب کے 5 کارٹن برآمد ہوئے۔

کار سوار افراد سے پوچھ گچھ کی گئی تو انہوں نے اپنے مزید ساتھیوں کی نشاندہی کی۔نشاندہی پر گلشنِ معمار میں ایک بنگلے پر چھاپہ مارا، جہاں سے غیر ملکی شراب کی 1245 بوتلیں برآمد ہوئیں، اس کارروائی کے دوران 2 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ برآمد شدہ غیر ملکی شراب کی مالیت 1 کروڑ 80 لاکھ روپے ہے۔