Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
اسٹریٹ کرائمز روکنے کے لئے مارکیٹوں میں 3 ہزار اہلکار تعینات کرنے کافیصلہ |

اسٹریٹ کرائمز روکنے کے لئے مارکیٹوں میں 3 ہزار اہلکار تعینات کرنے کافیصلہ

کراچی: تجارتی مراکز، بازاروں اورمارکیٹوں میں عید خریداری کے لئے گہماگہمی کے بعد قیام امن اوراسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کے لیے پولیس نے 3 ہزار سے زائد زیر تربیت اہلکاروں کو کراچی کی اہم مارکیٹوں پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عیدالفطرسے قبل کراچی کے تجارتی مراکز میں چوری لوٹ ماراورشہرمیں اسٹریٹ کرائمزکنٹرول کرنے کے لیے پولیس سیکورٹی پلان کوحتمی شکل دی گئی ہے جس کے تحت 3 ہزار سے زائد زیر تربیت اہلکاروں کو اہم مارکیٹوں پر تعینات کیا جائے گا۔
ڈسٹرکٹ پولیس اہلکاروں کو سڑکوں پر تعینات کیا جائے گا اور ڈسٹرکٹ پولیس کے مسلح دستے اسٹریٹ کرائمز کے ہاٹ اسپاٹ پربھی تعینات ہوں گے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہر زون کی سطح پر1100 زیرتربیت اہلکارخصوصی ڈیوٹیاں انجام دیں گے ، زیر تربیت اہلکاروں کو مارکیٹوں کے اندرونی مقامات اوراطراف میں تعینات کیا جائے گا۔