Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سوزوکی پاکستان کی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 41 ہزار روپے تک اضافہ | زرائع نیوز

سوزوکی پاکستان کی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 41 ہزار روپے تک اضافہ

کراچی : موٹر سائیکل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سوزوکی پاکستان نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 41 ہزار روپے تک اضافہ کردیا۔

نئی قیمتوں کا اطلاق 10 فروری سے ہوگا۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد جی ڈی 110 ایس کی قیمت 2 لاکھ 90 ہزار روپے، جی ایس 150 کی قیمت 3 لاکھ 15 ہزار ، جی ایس ایکس 125 کے دام 4 لاکھ 22 ہزار روپے اور جی آر 150 سی سی 4 لاکھ 51 ہزار روپے کی ہوجائے گی۔

اعلامیے کے مطابق جی ڈی 110 ایس کی قیمت میں 26 ہزار، جی ایس 150 کی قیمت میں 29 ہزار، جی ایس ایکس 125 کے دام میں 38 ہزار جبکہ جی آر 150 کی قمیت میں 38 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔

سوزوکی پاکستان نے موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافے کی وجہ خام مال مہنگا ہونے اور ڈالر کی قدر میں اضافے کو قرار دیا ہے۔