Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
تباہ کن زلزلہ کے بعد 14 ملکوں میں سونامی آ سکتا: ترکیہ کا انتباہ | زرائع نیوز

تباہ کن زلزلہ کے بعد 14 ملکوں میں سونامی آ سکتا: ترکیہ کا انتباہ

انقرہ : ترکی میں ’’کانڈیلی زلزلہ تحقیق ‘‘ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ہالوک اوزنر نے خبردار کیا ہے کہ کہرمان مرعش میں آنے والا 7.4 شدت کا زلزلہ بحیرہ روم میں سونامی کا سبب بن سکتا ہے۔

امریکی نیٹ ورک “سی این این” کو انٹرویو دیتے ہوئے اوزنر نے کہا کہ ہمیں 1999 کے بعد اس خطے میں آنے والے زلزلے سے ہونے والے سب سے بڑے نقصان کا سامنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اندازہ ہے کہ زلزلہ مشرقی اناطولیہ کے علاقے میں آیا جس کی وجہ سے 180 کلومیٹر تک شگاف پڑ گیا۔ ہمیں سب سے زیادہ نقصان دہ زلزلے کا سامنا ہے جو اس خطے میں 17 اگست 1999 کے زلزلے کے بعد آیا تھا۔

اوزنر نے مزید کہا کہ آفٹر شاکس مہینوں تک جاری رہنے کی توقع ہے۔ یہ مدت ایک سال تک طویل ہو سکتی ہے۔ ہمیں اس خطرے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کہ زلزلہ بحیرہ روم کے علاقے میں سونامی کا باعث بنے گا۔ ہم نے 14 ممالک کو اس سے آگاہ کر دیا ہے۔