امریکی ارکان کانگریس پاکستان کو جمہوریت کا درس دیں گے ! خط لکھنے کی تیاری

واشنگٹن : کانگریس وومن ایلیسا سلاٹکن کی جانب سے امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن سے پاکستان میں جمہوری اقدار کے لیے خط لکھوانے کے لیے 100 اراکین کانگریس کے دستخطوں پر مشتمل خط ان کو بھیجا جائے گا۔

کانگریس وومن ایلیسا سلاٹکن نے ریاست مشی گن میں پاکستانی ڈاکٹروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 100 اراکینِ کانگریس سے امریکی وزیرِ خارجہ کو خط لکھوا رہے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ پاکستان میں جمہوری آزادی ہو۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ پاکستان میں اظہارِ رائے اور اجتماعات کی آزادی ہو، یہ آزادی ہو کہ لوگ بتائیں کہ حکومت کیسے قیادت کرے، پاکستانیوں کو اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کی آزادی ہونی چاہیے۔

ایلیسا سلاٹکن نے کہا کہ انٹونی بلنکن پاکستان میں جمہوری اقدار کے لیے دباؤ ڈالیں، پاکستان میں پچھلے چند سال جمہوریت کے لیے سخت رہے ہیں، پاکستانی امریکن کمیونٹی میرے لیے بہت اہم ہے۔ایلیسا سلاٹکن مشی گن سے ایوانِ نمائندگان کی ڈیموکریٹ رکن ہیں، وہ امریکی سینیٹ کا الیکشن لڑ رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: