Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کورنگی : زیر تعمیر فیکٹری کی چھت گرگئی، ملبے تلے 9 افراد دب گئے،8 کو بچا لیاگیا | زرائع نیوز

کورنگی : زیر تعمیر فیکٹری کی چھت گرگئی، ملبے تلے 9 افراد دب گئے،8 کو بچا لیاگیا

کراچی: کورنگی صنعتی ایریا مرتضی چورنگی کے قریب زیر تعمیر فیکٹری کی چھت گرنے سے ملبے تلے 9 افراد دب گئے۔

ملبے میں دبے 8 افراد کونکال لیا گیا جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔ حادثے میں زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹھکیدارکی غفلت سے پیش آیا ہے۔چیف فائرافسرنے کہا کہ واقعہ چھت بھرائی کے دوران پیش آیا زمین سے40 فٹ سے زائد کی اونچائی پرچھت ڈالی جارہی تھی۔حادثے میں شیٹرنگ کھل گئی شیٹرنگ پائپ مڑ گئے اور بھرائی کا مٹیریل بھی بہہ گیا، حادثے کے وقت 15 سے زائد مزدور شیٹرنگ کےاوپر اور نیچے موجود تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے پرذمہ داروں کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔