Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
الیکشن کمیشن کا فیصلہ متعصبانہ ہے , ایم کیو ایم , عدالت سے رجوع کا فیصلہ | زرائع نیوز

الیکشن کمیشن کا فیصلہ متعصبانہ ہے , ایم کیو ایم , عدالت سے رجوع کا فیصلہ

کراچی : ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اپنے ردِعمل میں کہا ہے کہ مہاجروں اور سندھ کے شہری علاقوں کی نمائندگی جعلی طریقے سے چھیننے کی سازش کی گئی ہے, الیکشن کمیشن نے انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا۔

ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے تمام قانونی تقاضوں کو پس پشت ڈال کر جعلی حلقہ بندیاں کی ہیں، جس سے شہری سندھ کی ایک چوتھائی آبادی حقیقی نمائندگی سے محروم رہ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر جانبدارانہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہی الیکشن کمیشن کی واحد ذمے داری ہے لیکن الیکشن کمیشن نے سندھ میں اپنی یہ ذمے داری پوری نہیں کی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے اس متعصبانہ فیصلے کے خلاف عدالت سمیت تمام دروازے کھٹکھٹائیں گے، ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ شہری سندھ کو کہاں کہاں انصاف سے محروم رکھا جاتا ہے, عدالتوں سے انصاف نہ ملا تو عوامی عدالتیں فیصلہ کریں گی۔