کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں مضر صحت کیمیکل سے تیار کیا جانے والا دودھ فروخت کیا جانے گا۔
ذرائع کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں پاکولا دودھ کے نام پہ زہریلے کیمیکل سے تیار کردہ دودھ جیسی شکل والا شربت بیچا جانے لگا اور اسے پاکولا دودھ کا نام دیا گیا ہے۔ خوشبو اور کلر سے پاکولا جیسا دیکھنے والا یہ زہر انسانوں کے لئے انتہائی مضر اور گردوں کے امراض کا باعث بن سکتا ہے جس کے اثرات کچھ عرصہ بعد ظاہر ہوتے ہیں۔ زرائع کے مطابق نام نہ ظاہر کرنے پہ شربت والا اہم انکشافات سامنے لایا کہ یہ کیمیکلز سے تیار کیا جانے والا شربت صرف 130 روپے میں ایک من یعنی 40 کلو تک تیار ہوجاتا ہے جس میں 200 روپے کی برف شامل کرکے 2300 سے 2400 تک بک جاتا ہے اور پیسہ کمانے کی حوس نے ہمیں مجبور کردیا ہے کہ ہم اس کاروبار سے منسلک رہیں۔
کراچی کی عوام سے اپیل ہے کہ خدارا اس زہر سے بچیں اور خود فیصلہ کریں کہ 10 اور 20 روپے میں ایک دودھ کا گلاس کیسے مل سکتا ہے۔ اس میسج کو ذیادہ سے ذیادہ لوگوں تک فاروڈ کریں جزاک اللہ
