کراچی : ڈسٹرکٹ سینٹرل میں بلال کالونی اور نیو کراچی تھانہ کی مشترکہ کارروائی کے دوران گھروں، بنگلوں، پیٹرول پمپ، میڈیکل اسٹور، ریسٹورنٹ اور اسٹریٹ کرائم کی لا تعداد وارداتوں،مزاحمت پر گولیاں چلا کر معصوم شہریوں کو قتل کرنے والے بدنام زمانہ DJگروپ کے سرغنہ کو ساتھیوں سمیت گرفتارکر لیا۔
ملزمان کی شناخت حنین، سہیل عرف ڈاکٹر عرف لمبا،سہیل عرف چھوٹو عرف بنگش کے ناموں سے ہوئی
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق ملزمان کی گرفتاری ٹیکنیکل بنیادوں اور CCTVکی مدد سے عمل میں لائی گئی , اس گروہ کا سرغنہ حنین گروہ کا سرغنہ ہے جوکہ ڈسٹرکٹ سینٹرل نیو کراچی ڈویژن میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ درجنوں وارداتوں میں براہ راست ملوث اور سرجانی میں لینڈ گریبر کے کاموں میں بھی ملوث ہے اور تمام ڈکیٹوں کو زمین کے کاموں میں اسلحہ دے کر بیٹھا رہا ہے اور قبضہ شدہ جگہ پر اپنے کارندوں کو واردات کے لئے جگہ فراہم کرتا ہے۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
ملزمان کے دیگر وارداتوں کے انکشاف پر متعلقہ تھانہ جات میں گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔
