Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ڈپٹی میئر کے الیکشن میں ایم کیو ایم فاتح، جیت شہدا اور اسیر کارکنان کے نام | زرائع نیوز

ڈپٹی میئر کے الیکشن میں ایم کیو ایم فاتح، جیت شہدا اور اسیر کارکنان کے نام

کراچی: بلدیاتی کونسل کے انتخابات میں ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار نے واضح اکثریت سے کامیابی اپنے نام کی،مجموعی طور پر 300 میں سے 281 ووٹ کاسٹ ہوئے۔

ایم کیو ایم کے امیدوار ارشد حسن کو 194 ووٹ ملے جبکہ پی پی امیدوار صرف 78 ووٹ حاصل کرسکے، متحدہ کو تحریک انصاف جبکہ پی پی کو پانچ جماعتوں کی حمایت حاصل تھی۔

امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ لندن یا بانی ایم کیو ایم سے ہمدردی رکھنے والے اراکین کونسل حق رائے دہی میں اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کریں گے یا پھر مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد زیادہ ہوگی مگر ایسا دیکھنے میں نہیں آیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے نومنتخب ڈپٹی میئر ارشد حسن نے اپنی کامیابی شہدا اور اسیروں کے نام کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فتح کا اصل سہرا نظریاتی کارکنان کو ہی جاتا ہے۔

فتح کے بعد عارضی مرکز بہادر آباد پر جمع ہونے والے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ہم اپنی ذمہ داریوں کواحسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کرتے ہیں جس میں سب کو ساتھ لیکرچلنا پڑتا ہے، ایم کیوایم پاکستان خدمت کونصب العین سمجھتی ہے اورہم غیرجانبدارانہ خدمت کاعمل جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب ترجمان ایم کیو ایم اور رکن قومی اسمبلی سیدامین الحق نے کہاکہ آج خوشی کادن ہے کہ تمام ترسازشوں کے باوجودایم کیوایم کوبڑی کامیابی ملی ہے، جوسیاسی پنڈت اور جماعتیں سازشیں کررہی تھیں اورٹکڑے ٹکڑے کرنے کی خواہاں تھیں انہوں نے آج دیکھ لیاکہ ایم کیوایم متحدہ ،منظم اوراس کے کارکنان ،ذمہ داران ،منتخب نمائندے ایک لڑی کی مانند ہیں جنہیں دباؤ میں بھی لاکر تقسیم نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان وسیع القلب اوروسیع النظرہے، ڈپٹی مئیرکے انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے تعاون کی شکرگزارہے اورہم وفاق اورصوبہ دونوں جگہ ملکرکام کررہے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ شہرکی ترقی کے لئے جدوجہدکریں،ایم کیو ایم پاکستان نے162ارب کے کراچی کے پیکیج اورحیدرآبادیونیورسٹی کے قیام کے دومعاملات کوہم نے ملکرحل کردی۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم پرامن جماعت ہے اوراس کامینڈیٹ اٹل ہے اس لئے اس کے خلاف سازشیں نہ کی جائیں۔

علاوہ ازیں نومنتخب ڈپٹی مئیرکراچی ارشدحسن نے ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ مختلف شعبہ جات کادورہ کیااورذمہ داران و کارکنان سے فرداًفرداًملاقات کرکے انہیں مبارکبادپیش کی۔اس موقع پرشعبہ جات کے ذمہ داران وکارکنان نے بھی ارشدحسن کوڈپٹی مئیرمنتخب ہونے پرمبارکبادپیش کی۔

قبل ازیں خواجہ اظہار الحسن نے ایم کیو ایم سے پاک سرزمین پارٹی میں جانے والے نااہل ڈپٹی میئر ارشد وہرہ کو واپسی کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ’’ آجائیں ہمارے دروازے آپ کے لیے کھلے ہوئے ہیں‘‘۔