وفاقی حکومت نے سال 2021 کی سالانہ چھٹیوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے سال 2021 میں ہونے والی عام تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق سال بھر میں 15 چھٹیاں ہوں گی۔
وزارت کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ 2021 کی پہلی چھٹی پانچ فروری کو کشمیر ڈے کی ہوگئی جس کے بعد 23 مارچ پاکستان ڈے، یکم مئی لیبر ڈے، عیدالفطر، عیدالاضحیٰ، چودہ اگست، عاشورہ، عیدمیلاد النبی ﷺ اور قائد اعظم کی یوم پیدائش کی چھٹی ہوگی۔
مراسلے میں اقلیتوں کے تہواروں اور مقامی چھٹیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت نے 2021 کیلئے عام اور اختیاری تعطیلات کی تفصیلات کے مطابق سال 2021میں سرکاری ملازمین کے لیے کم از کم 22 اختیاری تعطیلات ہوں گیں جن میں مسلمان ملازم کو صرف ایک اختیاری چھٹی لینے کی اجازت ہوگی جبکہ غیر مسلم کے لیے تین اختیاری چھٹیاں دی جائیں گی۔


