Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کراچی کے بجلی صارفین کو 440 واٹ‌ کا جھٹکا، فی یونٹ قیمت میں‌ بڑا اضافہ | زرائع نیوز

کراچی کے بجلی صارفین کو 440 واٹ‌ کا جھٹکا، فی یونٹ قیمت میں‌ بڑا اضافہ

نیشنل الیکٹراک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی والوں کو بجلی کا ایک اور زور دار جھٹکا دے دیا۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 45 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔

اضافے کی منظوری گذشتہ مالی سال کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔

نیپرا نے کراچی کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ نوٹفیکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔ حکومتی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا۔

کے الیکٹرک صارفین سے اضافی وصولیاں اکتوبر اورنومبر 2023 میں کی جائیں گی۔