بھرپور جواب، بھارتی فوجیوں کے لیے تابوت کم پڑ گئے

مقبوضہ وادی اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوجیوں کی ہلاکتیں، تابوت کم پڑ گئے

آزاد کشمیر کے علاقے وادی نیلم میں بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی پر شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کئی مکان جل کر خاکستر ہوئے جبکہ شہریوں کی شہادتیں بھی ہوئیں۔

پاک فوج نے بھارت کو دراندازی کا بھرہور جواب دیا جس میں چار فوجیوں سمیت گیارہ افراد کی ہلاکتیں ہوئیں جبکہ کئی چیک ہوسٹیں بھی تباہ ہوئیں۔

ادھر مقبوضہ کشمیر میں حریت پسند نوجوانوں نے دوسے زائد بھارتی فوحیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاریا علامیے میں کشمیریوں کے ساتھ ایک بار پھر یکجہتی کیا گیا ہے جبکہ عالمی دنیا کو واضح کیا گیا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے جو خطے میں امن کا خواہش مند ہے مگر اپنے خلاف ہی ہونے والی جارحیت کا بھرپور دفاع کرے گا۔