Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
ہمیں اربوں کے پروجیکٹس ملے مگرایک روپے کی کرپشن نہیں کی، مصطفیٰ کمال |

ہمیں اربوں کے پروجیکٹس ملے مگرایک روپے کی کرپشن نہیں کی، مصطفیٰ کمال

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی ساری زبانیں بولنے والوں کا شہر ہے ، ہم سب کو ایک ساتھ جڑنا ہے، ایک ساتھ جُڑے بغیر ہمارے مسائلِ حل نہیں ہونگے، شہری سندھ کے تمام مظلوموں کو ساتھ مل کر سیاسی جدوجہد کرنا ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈرل بی ایریا ٹاؤن میں پختون اور بلوچ عمائدین کی ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے دور میں کراچی دنیا کے 12 تیزی سے ترقی کرنے والے شہروں کی صف میں شامل ہوا تھا اور پیپلز پارٹی کی 15 سالہ بدترین حکمرانی میں کراچی دنیا کے چار بدترین شہروں شامل ہوگیا ہے۔

سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سندھ پر پچھلے 15 سالوں سے پیپلز پارٹی کی حکومت قائم تھی مگر آج بھی بچے گٹر میں گر کر مر رہے ہیں، شہر کی گلیوں اور سڑکوں پر ڈاکو راج قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن سرکاری اسکولوں سے ڈاکٹر اور انجینئرز نکلتے تھے آج وہاں جانور باندھے جاتے ہیں، دنیا چاند پر جارہی ہے اور ہم پینے کے پانی تک سے محروم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے دور نظامت میں اللہ تعالیٰ نے کراچی کو ترقی کی راہ پر ڈالا، ہمیں اربوں روپے کے پروجیکٹس ملے مگر ہم نے ایک روپے کی کرپشن نہیں کی بلکہ کراچی میں آخری ترقیاتی کام ہمارے دور نظامت میں ہی ہوئے ہیں جن سے کراچی کا نقشہ بدل گیا تھا۔

سید مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت اختیار کرنے والے پختون اور بلوچ عمائدین کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آج ایم کیو ایم پہلے سے زیادہ مضبوط،مستحکم اور فعال ہے آج ایم کیو ایم میں تمام زبانیں بولنے شاملِ ہیں، ایم کیو ایم میں شامل ہونے والے ساتھیوں کی ذمہ داری ہے کہ پارٹی کے پیغام کو مزید لوگوں تک پہنچانے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔