ڈاؤ میڈیکل میں‌ کرونا کے کتنے مریض وینٹی لیٹر پر ہیں؟

ڈاؤ میں کورونا کے سترہ مریض زیر علاج ،پانچ وینٹی لیٹر پر ہیں 

ایک ہزار کورونا ٹیسٹ میں مثبت کی شرح دس فیصد ہے

کراچی : ڈاؤ یونی ورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہاہے کہ ڈاؤ اوجھا کیمپس میں تاحال( جمعہ شام چھ بجے تک) کوروناسے متاثرسترہ مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے پانچ وینٹی لیٹرز پر ہیں باقی بارہ خصوصی آ ئسولیشن وارڈ میں ہیں جبکہ

کورونا ایمرجنسی کے دوران اب تک ایک ہزار تیس ٹیسٹ مکمل ہو نے والے ٹیسٹ میں ایک سو تین مثبت آئے ہاس لحاظ سےہمارے یہاں ہونے والے ٹیسٹ میں مثبت کورونا کا اوسط دس فیصد آیا ہے جبکہ نوے فیصد افراد میں کورونا ٹیسٹ منفی آرہے ہیں انہوں نے یہ باتیں اخبارات اور ٹی وی چینلز کے نمائندوں کی جانب سے بذریعہ فون اوربراہ راست پوچھے گئے سوالوں کے جواب میں کہی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نےکہاکہ ڈاؤ لیب کورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت بڑھائی جاچکی ہے اب ہم ایک ہزارافراد کی ایک دن میں کورونا اسکریننگ کر سکتے ہیں ایک اور سوال انہوں نے بتایاکہ ڈاؤ یونیورسٹی میں اب تک ہونے والے ٹیسٹس میں نوے فیصد افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں مگر اسے کلیہ نہیں بنایا جاسکتا کیوں کہ ہمارے ڈاکٹرز کی ہدایت پر علامات کی شدت اور بیرون ملک سفر کا پس منظر دیکھ کر ٹیسٹ کیے گئے ہیں ایک سوال کے جواب میں پروفیسرمحمد سعید قریشی نے بتایاکہ ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال میں مفت آن لائن کلینک بھی شروع کردیاگیا ہے جس میں گذشتہ روز صبح نوبجےسےدوپہردوبجے کے درمیان درجنوں افراد نے رابطہ کرکے مختلف امراض کے ماہرین سے مشورہ لیا اور دوائیں تجویز کرائیں

انہوں نے بتایاکہ مفت ٹیلی میڈیسن کلینک میں مختلف امراض کے ماہرین چھ گھنٹے پیر تا ہفتہ خدمات انجام دیں گے گائنی،میڈیسن،سرجری اور سائیکاٹری کے مریض ماہرین سے مفت مشورے کرکے دوا بھی تجویز کی جاسکیں گی انہوں نے بتایا کہ کلینک سے فون نمبر02138732032 پررابطہ کرکےمفت استفادہ کیا جاسکتاہے

اپنا تبصرہ بھیجیں: