Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی لاک ڈاؤن، سب انتظار کرتے رہے ضلع شرقی کے چیئرمین غریبوں کی امداد کے لیے میدان میں‌ آگئے | زرائع نیوز

کراچی لاک ڈاؤن، سب انتظار کرتے رہے ضلع شرقی کے چیئرمین غریبوں کی امداد کے لیے میدان میں‌ آگئے

ضلع شرقی کے چیئرمین غریبوں کی امداد کے لیے میدان میں‌ آگئے

لاک ڈائون کے باعث مستحقین اور ضرورت مندوں تک راشن کی تقسیم کا معاملہ ، سندھ حکومت کے وعدے اور دعوی سے پہلے بلدیاتی اداروں نے کام شروع کردیا۔

ضلع شرقی کے چیئرمین کی زیر نگرانی رات گئے لائنز ایریا کی مختلف یوسیز میں راشن کی تقسیم کی گئی اور ضرورت مندوں کو اُن کے گھر کی دہلیز پر اشیائے ضروریہ پہنچائی گئیں۔

معید انور نے ذرائع نیوز کے نمائندے کو بتایا کہ تین سو راشن بیگز میں دو ہفتوں کا اشیاء ضرورت کا سامان موجود ہے، ڈی ایم سی ایسٹ اور فلاحی ادارے (کے کے ایف) کی جانب سے لوگوں تک مدد لے کر پہنچے ہیں۔

کسی بھی بدنظمی کو روکنے کے لیے سامان کی تقسیم کے وقت قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی موجود تھے، راشن کی تقسیم کے بعد ضلع شرقی کے مختلف علاقوں لائنزایریا اور حسن اسکوائر سمیت دیگر علاقوں مین جراثیم کش اسپرے کا چھڑکاؤ بھی کیا گیا۔