Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پاناما لیکس:‌ سفارشی نام مسترد، جے آئی ٹی تشکیل | زرائع نیوز

پاناما لیکس:‌ سفارشی نام مسترد، جے آئی ٹی تشکیل

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے پانامہ فیصلے پر بنائی جانیوالی جے آئی ٹی کے لئے سٹیٹ بنک اور ایس ای سی پی کی طرف سے بھجوائے گئے ناموں کو مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پانامہ فیصلے پر عملدرآمد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی اور عدالت نے سٹیٹ بنک اور ایس ای سی کی طرف سے جے آئی ٹی کے لئے دیئے گئے ناموں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی کے لئے بھیجے گئے نام غیر جانبدار نہٰیں ہیں ۔عدالت نے ناموں کو مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ ناموں کی منظوری عدالت خود کرے گی۔

عدالت نے حکم دیا کہ جے آئی ٹی کے لئے ناموں کا انتخاب اداروں کے سربراہاں خود نہیں کرے گے،سٹیٹ بنک اور ایس ای سی پی کے سربراہان گریڈ 18 یا اوپر کے افسران کی فہرست جمعہ کو عدالت میں حاضر ہوکر پیش کریں۔جسٹس عجاز افضل نے ریمارکس دیئے کہ ایسے نام نہ دیئے جائیں جو کہ معیار پورے نہ اترتے ہوئے ،ہر کام شفاف انداز میں چاہتے ہیں۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بھیجے گئے نام غیر جانبدار نہیں ہیں،تحقیقات کرنے والے ایماندار اور ہیرے کی طرح کے ہونے چاہئیں۔

جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیئے کہ کسی کے ہاتھوں یرغمال نہیں بنیں گے اور عدالت کے ساتھ کھیل نہ کھیلا جائے۔تین رکنی بنچ نے4اداروں کے گریڈ 18 کے افسران کی فہرست کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت جمعے تک ملتوی کردی ہے۔