Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
جماعت الدعوۃ، جیش محمد کی معاونت کرنے والی تنظیموں کے گرد بھی گھیرا مزید تنگ | زرائع نیوز

جماعت الدعوۃ، جیش محمد کی معاونت کرنے والی تنظیموں کے گرد بھی گھیرا مزید تنگ

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے جماعت الدعوۃ، فلاح انسانیت اورجیش محمد سے معاونت کرنیوالی گیارہ تنظیموں پرپابندی عائد کردی۔

اعلامیے کے مطابق جن تنظیموں پرپابندی عائد کی گئی ہے ان میں الانفال ٹرسٹ، ادارہ خدمت خلق، الدعوۃ والارشاد،الفضل فاونڈیشن ٹرسٹ لاہور،الحمد ٹرسٹ فیصل آباد شامل ہیں۔

موسک اینڈ ویلفیئرٹرسٹ لاہو ر، المدینہ فاؤنڈیشن لاہور، معاذبن جبل ایجوکیشن ٹرسٹ لاہور، الایثارفاونڈیشن لاہوربھی پابندی کی زدمیں آگئے۔۔ الرحمت ٹرسٹ آرگنائزیشن بہاولپور،الفرقان ٹرسٹ کراچی پرپابندی عائد کردی گئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزارتِ داخلہ نے جماعت الدعوہ اور جیش محمد سمیت فلاحی تنظیم فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے مراکز کو سرکاری تحویل میں لے کر اس کا مکمل کنٹرول وفاقی وزارت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سپرد کردیا تھا۔ وزیراعظم کے ترجمان نے بھی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ مدارس اور مساجد کا کنٹرول حکومت کے پاس ہے اور اب وہاں قانون نافذ کرنے والے ادارے تعینات ہوں گے۔