Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی بلدیاتی الیکشن میں 3 روز باقی ، روایتی گہما گہمی نظر نہیں آرہی | زرائع نیوز

کراچی بلدیاتی الیکشن میں 3 روز باقی ، روایتی گہما گہمی نظر نہیں آرہی

کراچی : بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کےلئے پولنگ میں تین دن باقی رہ گئے تاہم روایتی گہما گہمی نظر نہیں آرہی ۔کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ ڈویژن کے 16 اضلاع میں انتخابی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ کراچی،حیدرآباد اور ٹھٹھہ میں 17863 امیدوار مد مقابل ہیں ۔

ووٹرزسے گھرگھررابطوں کے ساتھ تشہیری مہم میں بھی تیزی آگئی ہے۔ کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ ڈویژن میں 727 امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ سکیم فائنل کردی گئی ہے جس کے تحت 15 جنوری کو حق رائے دہی کے استعمال کے لیے 8857 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے جن میں سے 8153 کو حساس یا انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔