انڈونیشیا کی پاک فضائیہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جاوا نامی جزیرے میں سحری کے وقت لوگوں کو جگانے کے لیے طیارے آبادی کے اوپر پرواز کرتے ہیں۔
انڈونیشیائی فضائیہ کے طیارے اس قدر نچلی پروازوں سے اڑتے ہیں ان کے شور سے لوگ نیند سے بیدار ہوجاتے ہیں۔ فجر سے قبل مسلمانوں کو سحری جگانے کی ذمہ داری انڈونیشیائی فضائیہ کی ہے۔ انڈونیشیائی فضائیہ کے حکام سوس یوریس کہتے ہیں ’’ہمارے ہوا باز رات کے وقت پروازوں کی خصوصی مہارت حاصل کئے ہوئے ہیں‘‘۔
’’ انہیں صبح 10 بجے کے بعد روزے کی حالت میں طیارے اڑانے کی اجازت نہیں ہوتی۔ برسہا برس سے ہمارے یہاں یہ روایت چلی آرہی ہے‘‘۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ اس روایت کو زندہ رکھنے کا مقصد انڈونیشیا کی عوام اور فضائیہ کے تعلق کو مضبوط بنائے رکھنا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ بہت سارے لوگ ایسے بھی ہیں جو سحری کی خاطر جگانے کیلئے طیاروں کے شور کو پسند نہیں کرتے۔
